رحیم یارخان: منشیات رکھنے کاجرم ثابت ہونے پر ملزم کو20سال قید بامشقت 8لاکھ روپے جرمانہ
رحیم یارخان(ان لائن)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نے منشیات رکھنے کاجرم ثابت ہونے پر ملزم کو20سال قید بامشقت 8لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی’ پولیس نے گزشتہ سال خفیہ نشاندہی پرکارروائی کرتے ہوئے ملزم سے 10کلوگرام چرس برآمدکرکے مقدمہ اندراج کیاتھا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نے تھانہ سٹی خانپورکے درج مقدمہ نمبری1791/25 کی سماعت کی پولیس نے گزشتہ سال خفیہ نشاندہی پر طفیل کالونی کے رہائشی ملزم محمدنوازسے ریلوے ٹریک کے نزدیک کارروائی کرتے ہوئے 10کلو750گرام چرس برآمدکرکے اس کے خلاف سب انسپکٹرکی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے چالان فاضل عدالت کے سپرد کیاتھا ,سماعت کے دوران ملزم محمدنواز پرمنشیات رکھنے کاجرم ثابت ہونے پرفاضل عدالت نے اسے20سال قیدبامشقت اور8لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی’ جرمانہ کی عدم ادائیگی پرملزم کومزیدقیدبھگتنا ہوگی۔