اوکاڑہ: بالی ڈکیت گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار، لاکھوں روپے کا مال مسروقہ اور شراب برآمد
تھانہ چوچک پولیس نے ایس ایچ او رؤف اسماعیل کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ بالی ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں اقبال عرف بالی، شمعون، فیاض عرف فاجو اور اعجاز شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران بالی ڈکیت گینگ کے ملزمان کے قبضے سے 6 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا مالِ مسروقہ، اسلحہ ناجائز اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے ضلع کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے۔ پولیس نے ایک اور کارروائی میں اعجاز نامی منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 30 لیٹر شراب بھی برآمد کر لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔