تازہ ترین

اوکاڑہ (  وحیدانصاری سے ) اوکاڑہ 17 سالہ لڑکے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کا مبینہ واقعہ. زندہ جلا کر مارنے کا انکشاف. متاثرہ لڑکا تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل.ایف آئی آر کے مطابق تھانہ صدر اوکاڑہ کے گاؤں 54/2L  کے رہائشی 17 سالہ ابوبکر نامی لڑکے کو نامعلوم ملزمان نے پٹرول چھڑک کر آگ لگاد ی. ملزمان موقع سے فرار ہوگئے. آگ لگنے سے لڑکا بری طرح جھلس گیا.لڑکے کے لواحقین اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو 1122 کے ذریعے آگ سے جھلسے ابوبکر کو ڈسٹرکٹ ہستال ساؤتھ سٹی منتقل کر دیا .ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ سےساہیوال ہسپتال ریفر اور ساہیوال سے جناح ہسپتال لاہور ریفر  کر دیا گیا آخری اطلاعات موصول ہونے تک متاثرہ لڑکا زیر علاج ہے . بتایا گیا ہے نامملوم ملزمان لڑکے کو زندہ جلا کر ماردینا چاہتے تھے.

 

پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نے متاثرہ لڑکے کے ماموں کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے تفشیش شروع کر دی ہے

Leave A Comment

Advertisement