تازہ ترین

 ڈاکوؤں اورپولیس میں مقابلہ‘ ایک ڈاکوماراگیا‘ ساتھی فرار‘ شناخت نہ ہونے پرپولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے فرارہوجانے والے ساتھی کی تلاش شروع کردی‘سب انسپکٹر عرفان انجم پولیس نفری کے ہمراہ پل صمدانی میں ناکہ بندی پرموجودتھاکہ اسی دوران موٹرسائیکل پرسواردومشکوک افراد کوروکنے کی کوشش کی جوپولیس ناکہ بندی توڑکرفائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے‘ تاہم تعاقب کرنے اورجوابی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ڈاکوماراگیا‘ جس کے قبضہ سے پولیس نے زیراستعمال موٹرسائیکل اور30 بورپسٹل برآمدکرلیا‘ شناخت نہ ہونے پرنعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد فرارہوجانے والے ساتھی کی تلاش شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement