رحیم یارخان :گھریلوجھگڑے پر بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کوموت کے گھاٹ اتاردیا’ملزم گرفتار
رحیم یارخان(أن لأئن)گھریلوجھگڑے پر بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کوموت کے گھاٹ اتاردیا’ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار’ مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعدتدفین کیلئے ورثاء کے حوالے’ مقدمہ درج’ چک105پی میں گھرمیں معمول کی گفتگوکے دوران والد کی ڈانٹ ڈپٹ پرحقیقی بھائیوں ابرارالحق اور وقارالحق کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوگئی اوربات بڑھتے بڑھتے ہاتھاپائی تک جاپہنچی جس پر طیش میں آکر ملزم وقارالحق نے گھرمیں پڑی ہوئی بندوق سے فائرمارکربھائی ابرارالحق کوموت کے گھاٹ اتاردیا’اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پرپہنچ کرملزم وقارالحق کوآلہ قتل بندوق سمیت گرفتارکرکے حوالات منتقل کرنے کے بعد مقتول ابرارالحق کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی۔
پولیس ذرائع کے مطابق بظاہرگھریلوجھگڑے کاشاخسانہ معلوم ہوتاہے تاہم پولیس تمام پہلوؤں پرتحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔