رحیم یارخان: گھریلوناچاقی ،شوہرنے بیوی کی شہ رگ کاٹ کرموت کے گھاٹ اتاردیا‘ملزم فرار‘
رحیم یارخان(أن لائن)گھریلوناچاقی پرشوہرنے چُھرے سے وارکرکے بیوی کی شہ رگ کاٹ کرموت کے گھاٹ اتاردیا‘ملزم آلہ قتل سمیت موقع سے فرار‘ پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعدتدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کرنے کے بعدساس کی مدعیت میں داماد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔
بمبئے شہید احمدپورلمہ کی رہائشی رحمت مائی نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ اس کی26سالہ بیٹی شبانہ کی شادی آٹھ سال قبل موضع تھہیڑ کے رہائشی محمد احسن سے ہوئی تھی جس کے بطن سے دوبیٹیاں زندہ حیات ہیں داماد محمداحسن نے مختلف لوگوں سے قرض لیاہواتھااورپریشان رہتاتھا اسی وجہ پردونوں میاں بیوی میں اکثرلڑائی جھگڑا رہتاتھا گزشتہ شب اس کے داماد احسن نے گھریلوجھگڑے پر اس کی بیٹی شبانہ کے ہاتھ پاؤں باندھ کرچھرے کے وارکرکے شہ رگ کاٹ کرموت کے گھاٹ اتاردیا اورخود آلہ قتل سمیت موقع سے فرارہوگیا‘اطلاع ملنے پرپولیس نے مقتولہ شبانہ کی نعش قبضہ میں لیکرپوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کرنے کے بعد ساس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔