رحیم یارخان(أن لائن )لاہور سے کراچی جانیوالی مال بردار گاڑی کی زد میں آکر نامعلوم شخص جاں بحق‘ شناخت نہ ہونے پر ریلوے پولیس نے نعش ہسپتال کے سردخانہ منتقل کرنے کے بعد ورثاء کی تلاش شروع کردی۔  نامعلوم شخص ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ریلوے لائن عبورکررہاتھا کہ اسی دوران لاہور سے کراچی جانیوالی مال بردار گاڑی کی زد میں آکر زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑگیا۔ اطلاع ملنے پر ریلوے پولیس نے موقع پرپہنچ کر ہلاک ہونیوالے نامعلوم شخص کی شناخت کی کوشش کی تاہم شناخت نہ ہونے پر نعش ہسپتال کے سردخانہ منتقل کرنے کے بعد ورثاء کی تلاش شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement