تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں آوارہ کتوں کے شہریوں پرحملے جاری‘ چاربچوں سمیت پانچ افراد کوکاٹ کرزخمی کرڈالا‘ زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ سردارگڑھ کے رہائشی10سالہ ریاض احمد‘ چک32اے کے رہائشی12سالہ محمدمرتضی‘ رکن پورکے رہائشی11سالہ مزمل‘ چک144این پی کی رہائشی60سالہ جمالن بی بی اور چک144پی کے رہائشی 6سالہ عبدالہادی کوآوارہ کتوں نے حملے کرکے کاٹ کربری طرح زخمی کرڈالا‘چیخ وپکار سن کرارد گرد موجود افراد نے بمشکل جان بچاکرطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاجہاں انہیں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement