رحیم یارخان(ان لائن)دوشیزہ کوہمراہ لے جاکرزیادتی اورقتل کرنے کے درج مقدمہ میں پیش رفت’ مرکزی ملزم سمیت دو ملزمان گرفتار
رحیم یارخان(ان لائن)آن لائن کاکام کاجھانسہ دیکردوشیزہ کوہمراہ لے جاکرزیادتی اورقتل کرنے کے درج مقدمہ میں بڑی پیش رفت’ پولیس نے مرکزی ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتارکرلیا’دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارمہم تیز’ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن مقدمہ میں پیش رفت کی نگرانی پرمامور’ سلطان ٹاؤن کی رہائشی19سالہ مصباح کوسلیم گارڈن کارہائشی ملزم محمدانس آن لائن کام کے سلسلہ میں اپنے ہمراہ گاؤں امام نگرلے گیا جہاں ملزم سمیت ساتھیوں نے 19سالہ مصباح کوزیادتی کانشانہ بنایااورنشے کی لت میں مبتلا کرناشروع کردیا’اطلاع پاکروالدہ زہراں بی بی بیٹی کی تلاش میں موقع پرپہچنی تواسی دوران ملزمان انس’ذیشان نے کارتلے روند کرمصباح بی بی کوشدیدزخمی کردیاجسے انتہائی نازک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں مصباح دم توڑگئی’ اطلاع ملنے پرپولیس نے مقتولہ کی نعش قبضہ میں لیکرملزمان کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی تھی ۔
دوشیزہ کازیادتی اور قتل کیئے جانے پرڈی پی او نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری طورپر ملزمان کوگرفتارکرنے کے احکامات جاری کیئے اورایس پی انوسٹی گیشن کومقدمہ میں پیش رفت کی نگرانی پرمامورکردیا’پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکرمرکزی ملزم محمدانس اوراس کے ساتھی ذیشان کوگرفتارکرلیاجبکہ دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی چھاپہ مارکارروائیاں جاری ہیں۔