تازہ ترین

مردان میں ایک گوردوارہ پر فائرنگ کے نتیجے میں سکھ میاں بیوی ہلاک ہوگئے۔ ترجمان مردان پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ بابو محلہ میں پیش آیا جہاں واقع گوردوارہ کے ایک کمرے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گوردوارے کی صفائی پر مامور اور وہیں رہائش پذیر میاں بیوی ہلاک ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔واقعے کی تحقیقات شروع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement