رحیم یار خان: 25لاکھ سر کی قیمت والے ڈاکو نے ساتھی سمیت سرنڈرکر دیا
کچہ میں جاری آپریشن کے دوران پولیس کی ایک اورکامیابی‘ 25لاکھ سر کی قیمت والے ڈاکو نے ساتھی سمیت ہتھیار ڈال کر خود کوپولیس کے حوالے کردیا‘ ہتھیار ڈالنے والے کچہ کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے‘ کچہ میں جاری آپریشن کے دوران 25لاکھ سر کی قیمت والے ڈاکو حمزہ انڈھڑ نے اپنے ساتھی عرفان عباسی سمیت ہتھیار ڈال کر خود کوپولیس کے حوالے کردیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچہ میں آخری جرائم پیشہ شخص کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا اورخود کو پولیس کے حوالے کرنے والے ان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔