تازہ ترین

رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات مےں مسلسل اضافہ برقرار‘ 3بچوں سمیت مزید8افراد کوکاٹ کر زخمی کرڈالا‘ زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ 6روز کے دوران آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے افراد کی تعداد30سے تجاوزکرگئی‘ انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی برقرار ہے۔

پہلاواقعہ رکن پورکے رہائشی 13سالہ راشدعلی کے ساتھ پیش آیا جو کہ اڈہ رکن پورسے اپنے گھرجارہاتھاکہ اسی دوران آوارہ کتے نے کاٹ کربری طرح زخمی کرڈالا۔

دوسرا واقعہ بیگڑھ گڑھی کے علاقہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد فداحسین اپنے بھائی غلام مصطفی اورقریبی رشتہ دار شہباز حسین کے ہمراہ کام کے سلسلہ میں جارہے تھے کہ اسی دوران گلی میں موجود آوارہ کتے نے حملہ کرکے تینوں کو کاٹ کربری طرح زخمی کیا۔

تیسراواقعہ دینوں شاہ کے رہائشی علی نواز کے ساتھ پیش آیا جو روزگارکے سلسلہ میں جارہا تھاکہ چوک سویترا کے نزدیک آوارہ کتے نے حملہ کرکے کاٹ کرزخمی کردیا۔

چوتھا واقعہ ڈنڈن اوٹ کے رہائشی کمسن کزن کے ساتھ پیش آیاجہاں13سالہ زین اپنے 12سالہ کزن فرقان کے ہمراہ نزدیکی دکان پرخریداری کیلئے جارہاتھا کہ اسی دوران آوارہ کتے نے کاٹ کردونوں کو زخمی کیا۔

 پانچواں واقعہ بھی اسی علاقہ کے رہائشی 38سالہ ندیم کے ساتھ پیش آیاجسے بھی آوارہ کتے نے کاٹ کربری طرح زخمی کردیا‘چیخ وپکار سن کر اردگرد موجود افراد نے بمشکل جان بچائی  اورطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز6روز کے دوران ضلع بھرمیں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے افراد کی تعداد31ہوگئی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اورذمہ داران کی جانب سے آوارہ کتوں سے شہریوں کوبچاﺅکے کوئی اقدامات نہ کیئے گئے ہیں

Leave A Comment

Advertisement