تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)گھریلوناچاقی پر شوہرسے ناراض ہوکرمیکے آنیوالی بہن کو بھائیوں نے قتل کرنے کے بعد نعش نہرمیں پھینک دی’ باپ کی مدعیت میں بیٹوں کے خلاف قتل کامقدمہ درج’ چند روزقبل نہرسے ملنے والی نامعلوم خاتون کی نعش کو شناخت نہ ہونے پرپولیس نے امانتاً تدفین کی تھی ،

بستی گہل پورموضع کوٹلہ ماہی کے رہائشی مختاراحمد نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیاکہ وہ محنت مزدوری کرتاہے جس نے ایک سال قبل اپنی بیٹی نسرین کی شادی موضع کھوکھراں کے رہائشی عتیق احمدسے کی تھی میاں بیوی میں گھریلوناچاقی پر جھگڑا رہتاتھا’ کوئی اولادنہ ہے۔ 15مئی کوروٹھ کر میکے آگئی جس کے میکے آجانے پر بھائی اقبال اوربلال سخت ناراض تھے جواکثراسے برابھلاکہتے رہتے 25مئی کے روزاچانک بیٹی نسرین گھرسے غائب ہوگئی تلاس کے باوجود کہیں نہ ملی’ شبہ ہونے پر 26مئی کے روز دونوں بیٹوں اقبال اوربلال نے گواہان کی موجودگی میں نسرین کوقتل کرکے نعش نہر میںٖ پھینک دیناتسلیم کیا’ پولیس نے باپ کی شکایت پربیٹوں کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرلیا۔

واضح رہے کہ چند روزقبل نہرسے نامعلوم خاتون کی نعش برآمدہوئی تھی جسے شناخت نہ ہونے پرپولیس نے امانتاً تدفین کی تھی۔

Leave A Comment

Advertisement