تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)موٹرسائیکل سوارتیزرفتاری کے باعث بے قابوہوکردرخت سے جاٹکرایا’ توازن برقرارنہ رکھنے کے باعث معمرسائیکل سوارسڑک پرجاگرا’ ون ویلنگ کرتے ہوئے موٹرسائیکل دھماکے سے ٹکراگئے’2جاں بحق’4شدیدزخمی’ زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل ۔

پہلاحادثہ کچی منڈی کے رہائشی 28سالہ احسان خلیل کے ساتھ پیش آیاجواپنی موٹرسائیکل پرانتہائی تیزرفتاری سے الہ آباد روڈ پرجارہاتھاکہ موڑکاٹنے کے دوران موٹرسائیکل بے قابوہوکرسڑک کنارے کھڑے درخت سے جاٹکرایا جس کے نتیجہ میں28سالہ احسان خلیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیا

دوسراحادثہ کالونی امانت علی کے رہائشی 60سالہ معمرعابدحسین کے ساتھ پیش آیاجوبازارسے سائیکل پرواپس گھرامانت علی کالونی جارہاتھاکہ بلیجئم چوک کے نزدیک عمررسیدہ ہونے کے باعث سائیکل سمیت سڑک پرجاگرا سرمیں لگنے والی گہری چوٹ کے باعث معمرعابدحسین موقع پرہی دم توڑگیا

تیسراحادثہ خان پوروڈ پروسیب ہوتل کے نزدیک پیش ایاجہاں ون ویلنگ کرتے ہوئے موٹرسائیکل سواربستی نذرکے رہائشی 18سالہ فیضان’17سالہ محمداحمداور16سالہ فہیم اور18سالہ الیاس ٹکراگئے جس کے نتیجہ میں چاروں شدیدزخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر ریسیکو کی مددسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement