تازہ ترین

 12 سالہ بچہ دریائے ستلج میں ڈوب کر جاں بحق ریسکیو ذرائع کے مطابق حویلی لکھا کے نواحی علاقے واسو سالم کے قریب دریائے ستلج میں بھینسیں گزارتے ہوئے 12 سالہ بچہ دریا کے گہرے پانی میں چلے جانے سے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت محمد خاں ولد بشیر کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، تاہم ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے سے قبل مقامی لوگوں نے بچے کو دریا سے نکال لیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بچے کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سی پی آر کیا، تا کہ بچے کی جان بچائی جا سکے .تاہم بچہ جانبر نہ ہو سکا۔ ریسکیو ٹیموں نے ضروری کارروائی کے بعد بچے کی ڈیڈ باڈی لواحقین کے حوالے کر دی۔

Leave A Comment

Advertisement