رحیم یارخان : ٹریفک حادثات
رحیم یارخان(ان لائن)بے قابوٹرک نے موٹرسائیکل سوارماں بیٹا کچل ڈالے‘ معمرشخص سڑک کراس کرنے کے دوران گاڑی کی زدمیں آگیا‘ ماں بیٹے سمیت تین جاں بحق‘
پہلاحادثہ چک 75این پی کے رہائشی27سالہ محمدمحسن کے ساتھ پیش آیاجواپنی55سالہ والدہ ممتاز بی بی کے ہمراہ شہرسے واپس موٹرسائیکل پرگھرجارہاتھاکہ ترنڈہ ملکاں چوک کے نزدیک سامنے سے آنیوالے ٹرک نے کچل ڈالاجس کے نتیجہ میں ماں بیٹا محمدمحسن اورممتاز بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگئے جبکہ ٹرک ڈرائیورٹرک سمیت موقع سے فرارہوگیا‘ پولیس نے جاں بحق ہونے والے ماں بیٹے کی نعشیں کارروائی کے لئے ورثاء کے حوالے کرنے کے بعدفرارہونے والے ڈرائیورکی تلاش شروع کردی۔
دوسراحادثہ ڈیرہ بگٹی (بلوچستان)کے رہائشی 80سالہ بشیرخان کے ساتھ پیش آیاجسےگھرکے نزدیک سڑک کراس کرنے کے دوران نامعلوم تیزرفتارگاڑی نے کچل ڈالاجسے شدیدزخمی حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں معمربشیرخان جانبرنہ ہوپایااورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔
Leave A Comment