رحیم یارخان : لاہورہائیکورٹ بہاولپوررینج . قتل کے ملزم کی عمرقید کی سزاکالعدم
رحیم یارخان(أن لائن)لاہورہائیکورٹ بہاولپوررینج نے قتل کے ملزم کی عمرقید کی سزاکالعدم قراردیکرملزم کوبری کردیا’ملزم کے خلاف سال2021ء میں پولیس تھانہ کوٹ سمابہ نے قتل کامقدمہ درج کیاتھا جس پرٹرائل کورٹ نے ملزم کوعمرقید اورجرمانہ کی سزاسنائی تھی’ لاہورہائی کورٹ بہاولپورنے تھانہ کوٹسمابہ کے مقدمہ نمبر 65؍2021 بجرم 302کی سماعت کی چک 100-P کے رہائشی ملزم محمد عثمان کو ٹرائل کورٹ نے عمر قید اور جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔جس پر محمدعثمان کی جانب سے فیصلے کے خلاف اپیل دائرکی گئی تھی جسٹس وحیدخان نے سماعت کے دوران اپیل کنندہ کے ایڈووکیٹ نے عدالت کے روبرو مقدمہ کے شواہد اورقانونی نکات اورٹرائل کورٹ کے فیصلے میں موجودخامیوں کی نشاندہی کی ’فاضل عالت نے دلائل سننے اورریکارڈ کاتفصیلی جائزہ لینے کے بعد استغاثہ کے ملزم محمدعثمان کوشک کافائدہ اور ناکافی شواہد کی بنیاد پرٹرائل کورٹ کافیصلہ کالعدم قراردیتے تمام سزاؤں اورجرمانوں سے بری کرنے کے احکامات جاری کردئے’ ملزم پرسال 2021ء میں خاتون کے قتل کرنے کاالزام تھا۔