تازہ ترین

مریم نوازہیلتھ کلینک میں انجکشن لگانے سے 10سالہ بچہ جاں بحق‘ ورثاء نے ہیلتھ کلینک کے عملہ کوذمہ دارقراردیدیا‘ احتجاج کرنے پر پولیس موقع پر پہنچ کر بچے کی نعش کوتحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی موضع چاچڑاں کے رہائشی محمداسلم نے پولیس پکار پردی جانیوالی اپنی اطلاع میں بیان کیاکہ وہ اپنے 10سالہ بھتیجے غلام حیدرکوچہرے پرہلکے دانے نکلنے پرعلاج معالجہ مریم نوازہیلتھ کلینک سنجرپورلایاجہاں ڈیوٹی پرموجودڈاکٹرواجد کے چیک اپ کے بعد ڈسپنسرکے انجکشن لگانے سے اس کے10سالہ بھتیجے غلام حیدرکی موت واقع ہوگئی جو مبینہ طوپرغلط انجکشن لگانے کے باعث ہوئی ۔

ورثاء کے احتجاج کی اطلاع پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر جاں بحق ہونے والے کمسن کی نعش کوتحویل میں لیکرتحقیقات شروع کردیں

Leave A Comment

Advertisement