تازہ ترین

حروں کے روحانی پیشوا جناب پیر صاحب پگارو کے بڑے صاحبزادے سئیں راشد شاہ راشدی پگارو کی چیف سردار الحاج رئیس وزیر احمد انڈھڑ کی وفات پر تعزیت کیلئے قصر غازی بھونگ آمد جہاں ان کا استقبال سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار رئیس محمد ابراہیم خلیل انڈھڑ اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار رئیس محبوب احمد انڈھڑ نے کیا، انہوں نے چیف سردار الحاج رئیس وزیر احمد انڈھڑ مرحوم کی بخشش کیلئے فاتحہ خوانی کی اور انڈھڑ خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ رئیس وزیر احمد درویش صفت اور درد دل رکھنے والے انسان تھے جن کی کمی انڈھڑ خاندان اور ہم ہمیشہ محسوس کرتے رہیں گے مولا کریم ان کے درجات بلند فرمائے ان کے ہمراہ سینئر سیاست دان سابق سینیٹر صفدر علی خان عباسی کے بھتیجے ممبر صوبائی اسمبلی معظم خان عباسی  سابق وفاقی وزیر جادم خان منگریو کے بھائی خضر حیات خان منگریو، سابق DIG سندھ پولیس جناب عارب خان مہر اور دیگر معززین بھی تھے