رحیم یارخان:کچہ ٹارگٹڈ آپریشن‘ بدنام زمانہ سکھانی اور کوش گینگ کے 10 خطرناک ڈاکو سرنڈر
کچہ ٹارگٹڈ آپریشن‘ بدنام زمانہ سکھانی اور کوش گینگ کے 10 خطرناک ڈاکو سرنڈر‘سرنڈر ہونیوالوں میں سکھانی گینگ کے طارق‘ حاکم‘ بلوچ‘ میوہ‘ سکھانی‘ سلیم دشتی جبکہ کوش گینگ کے جیون‘ شاہ پارو‘ کھتورا اقر‘ بانجو کوش شامل ہیں۔ ڈی پی او کی قیادت میں پولیس کے کچہ کے ڈاکوؤں کے خلاف ٹاگٹڈ آپریشن جاری ہیں جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ پولیس کے گھیرا تنگ کرتے ہوئے وارننگ دینے پر گزشتہ روز کچہ کے بدنام زمانہ گینگز سکھانی اور کوش گینگز کے 10 خطرناک ڈاکوؤں نے سرنڈر کر دیا ہے۔ ڈی پی او نے کہا ہے کہ کچہ ٹارگٹڈ آپریشنز میں کچہ اور پکا سے ڈاکوؤں کے سہولت کارروں کو بھی حراست میں لیا جا رہا ہے۔