تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)مال گاڑی کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی’ ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر متاثر’ ریسکو فائر فائٹرز نے موقع پرآگ پر قابو پالیا۔  آدم صحابہ ریلوے اسٹیشن کے نزدیک مال گاڑی کے انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی فائر فائٹنگ ٹیم اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ مال گاڑی کے انجن میں لگی تھی جس پر قابو پانے کیلئے فوری امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا اور جدوجہد کے بعد آگ پر قابوپالیاگیا۔ واقعہ کے باعث ریلوے حکام نے احتیاطی اقدامات کرتے ہوئے متاثرہ انجن کی جگہ دوسرا انجن طلب کرلیا’متبادل انجن پہنچنے کے بعد مال گاڑی کواپنی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

Leave A Comment

Advertisement