تازہ ترین

قرض کی ادائیگی نہ کرپانے پر 28سالہ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر جبکہ بیروزگاری سے دلبرداشتہ 22سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی۔

  اقدام خودکشی کا پہلا واقعہ موضع جنگی بستی بہرام میں پیش آیا جہاں 28سالہ نادر حسین نے قرض کی ادائیگی نہ کرپانے پر دلبرداشتہ ہوکر گلے میں پھندا ڈال کر کمرے میں لگے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کارروائی کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔

 چک 125پی کے رہائشی 22سالہ شان کو بھی اقدام خودکشی کرنے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں موجود ذرائع نے بتایا کہ 22سالہ شان نے بیروزگاری سے دلبراشتہ ہوکر زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی۔ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔