تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)روٹھ کرمیکے بیٹھی بیوی کووالدین کے ہمراہ منانے کیلئے آنیوالے داماد نے توتکرارپرکارسسرپرچڑھاکرموت کے گھاٹ اتاردیا‘ ملزم ماں باپ سمیت موقع سے فرار‘پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعدتدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کرنے کے بعد برادرنسبتی کی مدعیت میں قتل کامقدمہ درج کرلیا ہے ۔

رحیم یار خان: داماد کی گاڑی کی ٹکر سے سسر جاں بحقhttp://www.rehbernews.com/news_single_category.php?id=82852

 

عباسیہ ٹاؤن کے رہائشی محمدعثمان نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیاکہ اس کی ہمشیرہ عظمی منورکی شادی صادق ٹاؤن کے رہائشی عثمان علی سے پانچ سال قبل ہوئی تھی تاہم گھریلوناچاقی پرعرصہ ڈیڑھ سال سے اس کی ہمشیرہ والدین کے ہمراہ رہائش پذیرتھی‘ دامادعثمان علی اپنے والد ابرارحسین والدہ اور معزین شہرعادل باجوہ‘باؤاعجاز کے ہمراہ صلح کی غرض سے سسرال آیا اور فریقین کی کوشش سے ورثاء بیٹی کوآباد کرنے پررضامندہوگئے معززین شہرکے جانے کے بعد ملزم داماد عثمان علی ایک مرتبہ پھرمشتعل ہوگیا اور اس کے مقتول والدمنورجاویدکے ساتھ گالی گلوچ شروع کردی اوردیکھتے ہی دیکھتے کار اس کے والد منورجاوید پرچڑھادی جس سے اس کاوالد شدیدزخمی ہوگیااورملزم والدین سمیت موقع سے فرارہوگیا‘ زخمی ہوجانے والے منورجاوید کوانتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں منورجاوید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

ا طلاع ملنے پرپولیس نے موقع پرپہنچ کر مقتول کی نعش قبضہ میں لیکرپوسٹ مارٹم کے بعدتدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کرنے کے بعد ملزم داماد ودیگر کی تلاش شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement