رحیم یار خان: میاں بیوی میں تلخ کلامی،جواں سالہ خاتون کی زائد المیعاد دوا کھانے سے موت
رحیم یار خان(أن لائن) میاں بیوی میں تلخ کلامی،جواں سالہ خاتون کی زائد المیعاد دوا کھانے سے موت منٹھار روڈ چک نمبر 122 میں میاں بیوی کے درمیان تلخ کلامی کے بعد 19 سالہ شبانا زوجہ ممتاز احمد کی مبینہ طور پر نامعلوم زائد المیعاد دوا کھانے سے موت واقع ہوگئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی، تاہم خاتون ٹیم کے پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکی تھی۔ لواحقین نے خاتون کو ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا، جبکہ واقعے کی اطلاع پولیس کنٹرول کو بھی دے دی گئی ہے پولیس نے قانونی کارروائ شروع کردی ہے۔