رحیم یارخان :ٹرالر کاٹائرکھل کرسامنے سے آنیوالے موٹرسائیکل سے جاٹکرایا‘تیزرفتاری کے باعث موٹرسائیکلوں میں تصادم‘تین جاں بحق
قومی شاہراہ پر ٹرالر کاٹائرکھل کرسامنے سے آنیوالے موٹرسائیکل سے جاٹکرایا‘ تیزرفتاری کے باعث موٹرسائیکلوں میں تصادم‘ تین جاں بحق‘حادثہ قومی شاہراہ پراڈہ فریدآبادکے نزدیک پیش آیاجہاں گزرنے والے ٹرالرکاٹائراچانک کھل کرسامنے سے آنیوالے موٹرسائیکل سواروں سے جاٹکرایا جس کے نتیجہ میں موضع جام پورکے رہائشی زوہیب اسلم اورمراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگئے جبکہ رجب علی شدیدزخمی ہوگیاجسے فوری طورپرطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں اسے طبی امدادفراہم کی جارہی ہے
دوسراحادثہ خانپورکے رہائشی علی حسن کے ساتھ پیش آیاجسے موٹرسائیکلوں کے تصادم میں شدیدزخمی ہوجانے پرورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاجہاں علی حسن طبی امداد کے باوجودجانبرنہ ہوپایااورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔