رحیم یارخان: سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی انڈھڑ آمد
سابق وزیر اعلی سندھ و سینئر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی سید قائم علی شاہ کی سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار رئیس محمد ابراھیم خلیل انڈھڑ سے ان کے والد محترم اور رئیس امیر حمزہ خان انڈھڑ کے دادا چیف سردار الحاج رئیس وزیر احمد خان انڈھڑ کی وفات پر تعزیت کرنے کیلئے انڈھڑ ہاؤس کراچی آمد جہاں انہوں نے ملاقات میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رئیس وزیر احمد خان انڈھڑ ایک درویش صفت اور باکردار شخصیت کے مالک تھے ان سے میرا تعلق برادرانہ اور دوستانہ تھا یہ رشتہ ان کے وصال تک قائم رہا میں ان کی المناک وفات پر انڈھڑ خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں انہوں نے فاتحہ خوانی کی جس میں سابق ایڈیشنل پرنسپل سیکریٹری وزیر اعلی سندھ علی نواز خان چاچڑ، جی ایم پی ایس او میاں محمد صالح انڈھڑ جوائنٹ سیکرٹری پی ایم ایل این سندھ غلام اکبر خان چاچڑ بھی شریک تھے