رحیم یارخان : پنجاب کے 190 انسٹی ٹیوٹس میں جدید لیبارٹریز کاقیام اور اپ گریڈیشن کا کام جاری
پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے جنرل منیجر محمد ندیم اکرم نے کہا ہے پنجاب کے 190 انسٹیوٹس میں جدید لیبارٹریز کاقیام اور اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے اس سے ہزاروں طلباوطالبات کو جدید وعالمی معیار کی اندرون وبیرون ملکوں میں روزگار کے حصول کے لیے بہتر سہولیات میسر اسکیں گی ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ رحیم یارخان کےنو ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس کے زیر اہتمام منعقدہ ہنر روزگار میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا جی ایم پی وی ٹی سی نے کہا ہے ضلع رحیم یارخان میں قایم شیخ خلیفہ ووکشنل ٹرینگ انسٹی ٹیوٹ میں پانچ کروڑ کی لاگت سے جدید ویلڈنگ لیب قایم کی گیی ہے جس میں بیرون ممالک جانے والے پنجاب بھر کے طلبا عالمی معیار کی تربیت حاصل کرکے بیرون ممالک صنعتی میں اپنا بہتر روزگار حاصل کرسکیں گے۔
مسلم لیگ ن کے سینیر رہنما میاں عامر شہباز نے کہا کہ ضلع میں پی وی ٹی سی کے نو ادارے کامیابی سے فنی تعلیم فراہم کر رہے ہین جس سے نوجوانوں کو باعزت روزگار کے بہترین مواقع میسر ارہے ہین وزیر اعلی مریم نواز پنجاب میں ہنر مند نوجوان تیار کر رہی ہے تاکہ صنعتی ترقی بے روزگاری کا خاتمہ ہوسکے
صدر وی ٹی ای ڈسٹرکٹ بورڈ اف منجنمنٹ چوہدری محمد اشرف نے کہا کہ پنجاب حکومت ضلع میں فنی تعلیم کے فروغ کے لیے بھر پور تعاون کر رہی ہے جس کی وجہ سے فنی تعلیمی ادارون میں طلبا کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے
چیمبر آف کامرس کے صدر ولید احمد نے کہا کہ چمبر نوجوانوں کو ہنر مند بنانے میں اپنی بھر پور معاونت جاری رکھے ہوے ہے
ریجنل منیجر راو اصف علی نے کہا کہ وزیر اعلی ساوتھ ریجن میں فنی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے نیے بجٹ میں ان اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کیے جائیں گے اہون نے ضلع بھر کے تعلیمی ادارون کی کارکردگی کو سراہا ۔
ایریا منیجر سید ابرار حسین نے اظہار خیال کیا ڈویژن بہاولپور میں فنی تعلیمی اداروں کی کارکردگی مین مزید بہتری ارہی ہے نوجوان اپنے بہتر مستقبل کے لیے فنی تعلم میں بھر پور دلچسپی لے رہی ہین اس سے بے روزگاری کے خاتمے میں مدد مل سکے گی اس موقع پر مختلف صنعتی اداروں اور کمپنیزکی طرف سے سٹال لگاے گیے جہان تعلیم مکمل کرنے والے طلبا نے ملازمت کے لیے انٹرویوز دیے