رحیم یارخان : قریبی رشتہ دار ملزمان نے کالاقراردے کر 27سالہ نوجوان کوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا
رحیم یارخان(أن لائن)قریبی رشتہ دار ملزمان نے کالاقراردے کر 27سالہ نوجوان کوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا’ ملزمان آلہ قتل سمیت فرار’ پولیس نے مقتول کی نعش تحویل میں لیکرفرانزک ٹیم کی مددسے اہم شواہد تحویل میں لیکرنعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی’ قریبی رشتہ دار ملزمان میں غیرت کا تنازع چلاآرہاتھا بستی جام فقیردھاندوموضع روتی شریف کارہائشی 27سالہ غلام عباس اپنے گھرکے ساتھ ٹربائن پرنہارہاتھاکہ اسی دوران قریبی رشتہ دار ملزمان اسی علاقہ کے رہائشی محمدعمران’ جام’ اورعارف نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا اور موقع سے فرارہوگئے’ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کرمقتول غلام عباس کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد فرارہوجانے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی’ رابط کرنے پرذرائع نے بتایاکہ مقتول اورملزمان قریبی رشتہ دار ہیں جن کے درمیان غیرت کامعاملہ چلاآرہاتھا۔