تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)بلوچستان کے ضلع وارشک کے علاقہ ماشکیل میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہیدہونے والے مزدوروں کی میتیں 24گھنٹے گزرجانے کے باوجودآبائی علاقہ نہ پہنچ سکیں‘ ورثاء کومیتوں کابے تابی سے انتظار‘اہل خانہ غم سے نڈھال‘ میتیں آبائی علاقہ منتقل کرنے کیلئے شہداء کے ورثاء سے اخراجات طلب‘ ذرائع

بلوچستان کے ضلع وارشک کے علاقہ ماشکیل میں دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے خانپورکے دومزدوروں کوشہیدکردیاتھاجن میں محمدبلال کاتعقل بستی جٹکی جبکہ بلال احمدکاتعلق فلڈکالونی سے بتایاجاتاہے‘24 گھنٹے کے گزرجانے کے باوجودشہیدکیئے جانے والے دونوں مزدوروں کی میتیں تاحال آبائی علاقہ روانہ نہ کی جاسکی ہیں اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پرورثاء ذرائع نے بتایاکہ میتوں کو آبائی علاقہ منتقل کرنے کیلئے ورثاء سے اخراجات طلب کیئے گئے ہیں‘ بستی جٹکی کارہائشی40سالہ محمدبلال گھرکاواحدکفیل اور3سالہ بچی کاباپ تھاجوایک سال سے بلوچستان میں مزدوری کرنے کیلئے گیاتھا‘ میتوں کے تاحال منتقل نہ کیئے جانے کے باعث لواحقین میں غم وغصہ کے علاوہ بے چینی پائی جاتی ہے۔ جبکہ علاقہ مکینوں کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ شہداء کے ورثاء کی مالی مدد کرنے کیلئے حکومت امداد فراہم کرے۔

Leave A Comment

Advertisement