تازہ ترین

 کرغزستان کی آئی ایچ ایس ایم یونیورسٹی بشکیک میں متعدی بیماریوں کے اولمپیاڈ میں رحیم یارخان سے تعلق رکھنے والی طالبہ ڈاکٹر امل جیت ڈاکٹر ثقلین ڈاکٹر انیش عظیم کے گروپ نے پانچ یونیورسٹیز کے گروپس کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ادارے اور ملک کا نام روشن کیا کامیاب طلبہ نے اپنی کامیابی ماں باپ کی دعائوں اور اساتذہ کی محنت قرار دیتے ھوئے آئندہ بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے یقین کا اعادہ کیا

 کامیابی حاصل کرنے والے طلباء میں ڈاکٹر امل جیت کا تعلق رحیم یارخان کے معروف معالج اور راہ فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر رئیس احمد اور وائس چیئرمین معروف گائنالوجسٹ ڈاکٹر شکیلہ احمد کی صاحبزادی ھیں ڈاکٹر امل جیت کی اس شاندار کامیابی پر شہری حلقوں نے خوشی کا اظہار کرتے ھوئے ڈاکٹر رئیس احمداور ڈاکٹر شکیلہ احمد کو بیٹی کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ھوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ھے

Leave A Comment

Advertisement