تازہ ترین


رحیم یارخان(أن لائن)اینٹوں سے لوڈ ٹریکٹرٹرالی نے ایک ہی خاندان کے موٹرسائیکل سوار کچل ڈالے’ بے قابوموٹرسائیکل سوارکی سڑک کنارے کھڑے7سالہ کمسن بچے کوٹکر ’ میاں بیوی سمیت چارجاں بحق’ ٹریکٹرٹرالی ڈرائیورٹریکٹرٹرالی موقع پرچھوڑکرفرار’

بستی ماچھیاں ماڑی اللہ بچایاکارہائشی بوٹا جی ’ساون جی اورکرن بی بی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہاتھاکہ چک 229پی چمن روڈ پر سامنے سے آنیوالی اینٹوں سے لوڈٹریکٹرٹرالی نے کچل ڈالاجس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل پرسوار ایک ہی خاندان کے افراد بوٹاجی’ ساون جی اورکرن بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگئے جبکہ نامعلوم ٹریکٹرٹرالی ڈرائیورٹریکٹرٹرالی موقع پرچھوڑکرفرارہوگیا’جسے پولیس نے قبضہ میں لیکرفرارہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی

دوسراحادثہ کوٹ قطب کے رہائشی7سالہ فرحان کے ساتھ پیش آیاجسے سڑک کنارے کھڑے ہونے کے دوران تیزرفتار موٹرسائیکل سوارنے ٹکرماردی شدیدزخمی ہوجانے والے 7سالہ فرحان کوفوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں فرحان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

Leave A Comment

Advertisement