رحیم یارخان:ٹک ٹاک بنانے کا جنون‘ایک اورجان لے گیا
رحیم یارخان(أن لائن )ٹک ٹاک بنانے کا جنون‘ 21سالہ نوجوان چولستانی علاقہ میں گٹھ بیری جھیل میں ڈوب کر جاں بحق‘ 24گھنٹے بعد نعش جھیل سے برآمد‘ سپرد خاک کردیاگیا۔
رحمن کالونی کا رہائشی 21محمدعمر اپنے دوستوں احمد‘ آصف‘ حسن‘ عبیدرضا وغیرہ کے ہمراہ چولستانی علاقہ میں گٹھ بیری جھیل پر سیروتفریح کیلئے گیا۔ اسی دوران محمدعمراورعبیدرضا ویڈیو بناتے ہوئے جھیل میں اترے اور گہرے پانی تک چلے گئے جہاں 21 سالہ محمدعمر ڈوب گیا جبکہ عبیدرضاکووہاں پر موجود سیروتفریح کیلئے آنیوالے افراد نے زندہ بچالیا۔ ڈوبنے والے عمر کی نعش کی تلاش کیلئے ریسکیوآپریشن کیاگیا۔ گذشتہ روز 24گھنٹے بعد جھیل میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش جھیل سے برآمد ہونے پر کارروائی کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی گئی جسے نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیاگیا۔
Leave A Comment