تازہ ترین

رحیم یارخان (أن لائن ) ادیب ملت اسلامیہ، مرکزی ناظم اعلی تنظیم السعید پاکستان سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سید حامد سعید شاہ کاظمی کی رحیم یارخان کاظمی کتب خانہ پر آمد، تنظیم السعید پاکستان ضلع رحیم یارخان اور مرکزی انجمن میلادالنبی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم رجسٹرڈ میلاد چوک رحیم یار خان ممبران کی ملاقات۔ضلعی صدر تنظیم السعید پاکستان رحیم یارخان محمد الیاس سعیدی،جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن میلاد النبی ﷺ خلیل احمد موھل،خزانچی مرکزی انجمن میلاد النبی ﷺ رجسٹرڈ میلاد چوک رحیم یارخان حافظ محمد اکرم سعیدی  ودیگر احباب کی ملاقات، سید حامد سعید کاظمی شاہ نے کہا عید قربان کی آمد ہے اس مبارک موقع پر تنظیم السعید پاکستان ملک بھر میں غریب غرباء کی خدمت کیلے، جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ رحیم یارخان میں بھی تنظیم السعید پاکستان کے پلیٹ فارم سے غریب نادار لوگوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کریں اور رضائے الہی کیلے، انہیں بھی اپنی خوشیوں میں شامل رکھیں۔

ضلعی صدر تنظیم السعید پاکستان رحیم یارخان محمد الیاس سعیدی نے کہا ہرسال کی طرح اس سال بھی ضلع بھر میں تنظیم السعید پاکستان رحیم یارخان کے ممبران قربانی کا گوشت غریبوں میں تقسیم کریں گے۔ آخر میں سید حامد سعید کاظمی شاہ  نے تنظیم السعید پاکستان اور ملک پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی۔

Leave A Comment

Advertisement