تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن )پشتے کمزور ہونے کے باعث مرادواہ نہر میں 30فٹ چوڑا شگاف پڑگیا‘ درجنوں ایکڑ زرعی اراضی‘ فصل مونجی‘ کپاس اور تل زیرآب آگئی‘ اطلاع کے باوجود محکمہ آبپاشی کا عملہ نہر میں پڑنے والے شگاف کوپر کرنے کیلئے موقع پر نہ پہنچا‘ پولیس نفری مقامی افراد کی مدد سے نہر میں پڑنے والے شگاف کوپر کرنے میں مصروف‘ متاثرین نے نہر میں پڑنے والے شگاف کا محکمہ آبپاشی کوذمہ دار قراردیدیا۔ 

پشتے کمزور ہونے کے باعث موضع ترکڑی کے مقام پر مراد واہ نہر میں اچانک 30فٹ چوڑا شگاف پڑگیا جس سے درجنوں ایکڑ زرعی اراضی‘ فصل مونجی‘ کپاس اور فصل تل زیرآب آگئیں۔نہر میں پڑنے والے شگاف بارے محکمہ آبپاشی کواطلاع دی گئی جواطلاع کے باوجود موقع پر نہ پہنچا جبکہ نہر میں پڑنے والے شگاف کی اطلاع پاکر پولیس تھانہ ترنڈہ کی نفری ایس ایچ او کی قیادت میں موقع پر پہنچی جس نے مقامی افراد کی مدد سے نہر میں پڑنے والے شگاف کوپر کرنے کیلئے جدوجہد شروع کردی جبکہ متاثرین نے نہر میں پڑنے والے شگاف کا ذمہ دار محکمہ آبپاشی کوقراردیتے ہوئے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا۔

Leave A Comment

Advertisement