تازہ ترین

بارش کے باعث گھر کی بوسیدہ دیوار اور دروازہ گرنے سے 55 سالہ شخص ملبے تلے دب کر جاں بحق‘ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ہسپتال منتقل کردیا۔ بستی کوچہ کے علاقہ میں تیز بارش کے باعث گھر کی دیوار اور دروازہ گرنے سے 55 سالہ سونا خان ملبے تلے دب گیا جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اطلاع پاکر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ملبہ ہٹاکر نعش کو نکال کر تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔