خانپور ڈیم میں 3 نوجوان ڈوب کر جاں بحق
خانپور ڈیم میں دوست کو بچاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ خانپور ڈیم میں پیش آیا، جہاں 3 دوست نہانے کے لیے پانی میں اترے۔اس دوران ایک نوجوان گہرے پانی میں چلا گیا، جسے بچانے کے لیے اس کے 2 دوست بھی پانی میں کود پڑے تاہم تیز بہاؤ اور گہرائی کے باعث تینوں ڈوب گئے۔ ریسکیو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 2 نوجوانوں کی لاشیں نکال لیں، جبکہ تیسرے دوست کو پانی سے نکال کر تشویشناک حالت میں خانپور اسپتال منتقل کردیا گیا یے۔
Leave A Comment