رحیم یارخان : تیزرفتارواٹرٹینکرنے 6سالہ نامعلوم معصوم بچے کوکچل ڈالا‘ موقع پرجاں بحق
تیزرفتارواٹرٹینکرنے 6سالہ نامعلوم معصوم بچے کوکچل ڈالا‘ موقع پرجاں بحق‘ واٹرٹینکرڈرائیور موقع سے فرار‘ پولیس نے ٹیکنالوجی کی مددسے تلاش کرکے حراست میں لینے کے بعدمقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی‘تیزرفتارواٹرٹینکرنے سڑک کنارے کھڑے 6سالہ نامعلوم بچے کوکچل ڈالا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیاشناخت نہ ہونے پرپولیس نے نعش تحویل میں لیکر ہسپتال کے سردخانہ منتقل کرنے کے بعدورثاء کی تلاش شروع کردی جبکہ واٹرٹینکرڈرائیورٹینکرسمیت موقع سے فرارہوگیا‘ بعدازاں پولیس نے ٹیکنالوجی کی مددسے فرارہونے والے واٹرٹینکرڈرائیور قاسم کو چند گھنٹوں میں گرفتارکرکے واٹرٹینکرکو تحویل میں لے کرمقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔جاں بحق ہونے والے بچے کی تاحال شناخت نہ ہوپائی ہے۔
Leave A Comment