رحیم یارخان: خلیج جنگ کے اثرات نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا , مخدوم سید احمد محمود
خلیج جنگ کے اثرات نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا جس سے زیادہ متاثر عرب اور جنوبی ایشیا کے ممالک ہوئے ہیں اس وقت پوری دنیا تیل اور توانائی کے بحران کا شکار ہے جس کے بھاری اثرات پاکستانی معیشت اور عوام پر پڑے ہیں اس وقت ملک میں سیاسی ہم آہنگی اور اتحاد کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی.
ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب و سابق گورنر مخدوم سید احمد محمود نے ڈویژنل صدر پیپلز پارٹی بہاولپور ڈویژن و سابق رکن صوبائی اسمبلی سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ پاکستان کا امیج پوری دنیا میں نمایاں کیا تھا موجود حکومت کو پاکستان کے خارجہ امور پر ان کی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرنا چاہئے اس موقع پر ڈویژنل صدر پی پی بہاولپور انجنیئر جاوید اکبر ڈھلوں نے پارٹی امور بارے تفصیل سے گفتگو کی اور مخدوم سید احمد محمود کو صحت یاب ہو کر پارٹی امور پر سرگرم ہونے پر مبارکباد پیش کی