رحیم یارخان :محکمہ خوراک کی موٹروے انٹرچینج پرکارروائی‘ 40ٹن گندم سندھ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی
محکمہ خوراک کی موٹروے انٹرچینج ظاہرپرکارروائی‘ ٹرالر کے ذریعے 40ٹن گندم سندھ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی‘ گندم ٹرالر سمیت قبضہ میں لیکرکارروائی شروع کردی‘ محکمہ خوراک کے عملہ نے موٹروے انٹرچینج ظاہرپیر کے نزدیک نشاندہی پرٹرالر نمبری GLIAA455کوروک کر جامہ تلاش کے دران ٹرالر میں لوڈ40ٹن گندم جسے ملتان سے سندھ سمگل کیاجارہاتھا برآمدکرکے ٹرالرسمیت قبضہ میں لینے کے بعد ڈرائیورکے خلاف کارروائی شروع کردی۔