رحیم یار خان : ٹریفک حادثات
رحیم یارخان(أن لائن )گرین الیکٹرک بس نے موٹرسائیکل سوار کچل ڈالے‘ بے قابوموٹرسائیکلوں میں تصادم‘ خاتون سمیت 6 جاں بحق
پہلا حادثہ چک 78پی کے رہائشی 21سالہ عبداللہ اور 22سالہ مجاہد کے ساتھ پیش آیا جواپنی موٹرسائیکل پر ترنڈہ سوائے خان سے واپس گھر جارہے تھے کہ سامنے سے آنیوالی مریم نواز گرین الیکٹرک بس نے انہیں کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں 21سالہ عبداللہ اور22سالہ مجاہد زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑگئے۔
دوسرا حادثہ بہودی پورماچھیاں کے رہائشی 32سالہ راشد کے ساتھ پیش آیا جواپنے 35سالہ ساتھی محمدیوسف کے ہمراہ موٹرسائیکل پر تیزرفتاری سے جارہاتھا کہ موٹرسائیکل بے قابوہوکر سامنے سے آنیوالے موٹر سائیکل سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں راشد زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر دم توڑگیا جبکہ محمدیوسف شدید زخمی ہوگیا جسے ریسکیو کی مدد سے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
تیسرا حادثہ چک 145پی کے رہائشی 24سالہ محمدثمار کے ساتھ پیش آیا جواپنے ساتھی اللہ وسایا کے ہمراہ موٹرسائیکل پر انتہائی تیزرفتاری سے جارہاتھا کہ پل سنی کے نزدیک موٹرسائیکل بے قابوہوکر سامنے سے آنیوالے موٹرسائیکل سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں 24 سالہ ثمار زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر دم توڑگیا جبکہ ساتھی اللہ وسایا شدید زخمی ہوگیا۔
چوتھا حادثہ صادق آباد کے رہائشی 22 سالہ نوید احمدکے ساتھ پیش آیاجواپنی موٹرسائیکل پر کام کے سلسلہ میں جارہاتھا کہ موٹرسائیکل بے قابوہوکر سامنے جانیوالی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگیا۔ شدید زخمی ہونے پر نوید احمدکوانتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں نوید جانبر نہ ہوپایا اوردم توڑگیا .
پانچواں حادثہ چک 58پی کی رہائشی خالدہ بی بی کے ساتھ پیش آیا جسے موٹرسائیکلوں کے تصادم میں شدیدزخمی ہونے پر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں خالدہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑگئی۔
Leave A Comment