تازہ ترین

امریکی ارب پتی جیف بیزوس کی خلائی کمپنی ’بلیو اوریجن‘ کا بغیر عملے والا ’نیو گلین‘ راکٹ جمعرات کے روز ایک ٹیسٹ کے دوران لانچ پیڈ پر ہی دھماکے سے تباہ ہو گیا۔ اس واقعے کو ’بلیو اوریجن‘ کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جارہا ہے جو ایلون مسک کی ’اسپیس ایکس‘ کے مقابلے میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے اور خلائی مشنز میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

امریکی خلائی کمپنی بلیو اوریجن کا ’نیو گلین‘ راکٹ فلوریڈا میں ایک ٹیسٹ کے دوران لانچ پیڈ پر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں لانچ پیڈ اور اطراف میں آگ کے شعلے اور آسمان پر دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ناسا اسپیس فلائٹ نامی یوٹیوب چینل نے واقعے کی ویڈیو نشر کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راکٹ نے مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً 9 بجے لانچ پیڈ پر آگ پکڑی اور چند ہی لمحوں بعد آگ کے گولے میں تبدیل ہو گیا۔

اس واقعے پر ’بلیو اوریجن‘ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ انہیں آج کے ’ہاٹ فائر ٹیسٹ‘ کے دوران ایک ’اناملی‘ (تکنیکی خرابی) کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ہاٹ فائر ٹیسٹ‘ اس مرحلے کو کہا جاتا ہے جس میں راکٹ کے انجن کو زمین پر باندھ کر چلایا جاتا ہے تاکہ پرواز سے پہلے اس کی کارکردگی جانچی جا سکے۔کمپنی نے تصدیق کی کہ تمام عملہ محفوظ ہے اور مزید معلومات ملنے پر اپ ڈیٹس فراہم کی جائیں گی۔

 

Leave A Comment

Advertisement