اوکاڑہ: نجی موبائل کمپنی کے ٹاور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
ایم اے جناح روڈ پر واقع نجی موبائل کمپنی کے ٹاور میں نصب برقی آلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں تقریباً 13 لاکھ روپے مالیت کا نقصان ہوا، تاہم ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے مالیت کے برقی آلات کو محفوظ بنا لیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق موبائل ٹاور میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے فوری ریسپانس کیا اور فائر فائٹنگ آپریشن شروع کر دیا۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی ممکنہ وجہ اوور ہیٹنگ بتائی گئی ہے۔ ریسکیو فائر فائٹرز نے ڈی سی پی فائر ایکسٹنگوئشر کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا، جبکہ مزید نقصان سے بچاؤ کے لیے کولنگ کا عمل بھی مکمل کیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کے باعث تقریباً 13 لاکھ روپے کا نقصان ہوا جبکہ تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کے برقی آلات کو محفوظ کر لیا گیا۔