تازہ ترین

اہم شخصیت کو لے جانے والا طیارہ لیبیا کے مصراتہ ایئرپورٹ پر گر کر تباہ ہوگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق طیارہ حادثے کے بعد لیبیا نے فضائی حدود بند کرکے طیاروں کی آمدورفت معطل کردی گئی۔ رپورٹ میں طیارے میں سوار اہم شخصیت سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں۔  طیارہ مصراتہ ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار ہوا، جس کے بعد حکام نے علاقے کی فضائی حدود بند کردی ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار اہم شخصیت کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی۔حادثے کے بعد ایئرپورٹ اور متعلقہ حکام کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Leave A Comment

Advertisement