مشرقی کانگو کے شہر بوکاوو میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں دو سکولوں سمیت 300 گھر جل گئے، جبکہ آگ کی لپیٹ میں آکر 29 طلبا جھلس کر ہلاک ہوگئے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آگ پہلے ایک گھر میں لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور قریبی دو سکولوں سمیت دیگر گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا، جبکہ 29 طلبا کی جانیں بھی ضائع ہوگئیں، ہلاک ہونے والوں میں 19 لڑکیاں اور 10 لڑکے شامل ہیں۔مقامی حکام کی جانب سے آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ 

Leave A Comment

Advertisement