تازہ ترین

بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصول کرنے کے دوران چھت گرنے کے افسوسناک واقعہ میں اہم قانونی پیش رفت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نے پانچ ملزمان کی ضمانتیں خارج کردیں‘ چھت گرنے کے افسوسناک واقعہ میں 8خواتین جاں بحق‘75سے زائدزخمی ہوگئیں تھیں مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن  کی عدالت میں ہوئی، جہاں ملزمان محمد عارف، بشارت علی، محمد ارشد، سجاد احمد اور محسن محبوب کی جانب سے دائر درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری پر دلائل سنے گئے۔

سماعت کے دوران سرکاری مؤقف کی  نمائندگی سینئر قانون دان چوہدری خالد جاوید ندیم نے کی، جنہوں نے عدالت کے روبرو مقدمہ کے حقائق، شواہد اور قانونی نکات تفصیل سے پیش کیے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کی غفلت اور غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل کے باعث قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا، لہٰذا انہیں رعایت دینا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہوگا۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے استغاثہ کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے تمام پانچوں ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

Leave A Comment

Advertisement