اوکاڑہ : گھر سے خاتون اور تین بچوں کی لاشیں برآمد
تھانہ راوی کی حدود قصبہ جندراکہ میں افسوس ناک واقعہ. ایک ہی گھر سے ایک خاتون اور تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں . اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ راوی اور فرانزک ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا .
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت فضاء بی بی، سات سالہ جڑواں بچے جنید اور داؤد، جبکہ 10 سالہ دعا فاطمہ کے نام سے ہوئی ہےابتدائی تحقیقات میں خاتون اور بچوں کے جسموں پر کسی قسم کے تشدد یا زخم کے ظاہری نشانات نہیں پائے گئے پولیس کا کہنا ہے کہ جس گھر سے لاشیں برآمد ہوئیں، اس کا سربراہ ریاض عرف گلو ہے جو پیشے کے اعتبار سے ڈرائیور ہے تاہم وہ وقوعہ کے وقت گھر پر موجود نہیں تھا واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں پولیس کے مطابق تاحال خاتون اور تینوں بچوں کی موت کی وجوہات سامنے نہ آئی ہے. پولیس اور فرانزک ٹیموں نے سائنسی بنیادوں پر تفشیش شروع کر دی ہے بعد از تفشیش اور پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے..