تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن) بھائی نے غیرت کے نام پر فائر مارکر بہن کو موت کے گھاٹ اتاردیا‘ والدین کی جانب سے واقعہ کوحادثہ قراردیکر میت دفن کرنے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی‘باپ اوربیٹا گرفتار‘ پولیس نے سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔

رحیم یارخان : حادثہ یاقتل، بندوق کافائرلگنے سے 21سالہ دوشیزہ جاں بحقhttp://www.rehbernews.com/news_single_category.php?id=87666

توحید آباد کوٹ سمابہ کے علاقہ میں بندوق کے فائر سے 21سالہ دوشیزہ عائشہ ثمر کی ہلاکت کا واقعہ سامنے آیا تھا جس میں ورثاء کی جانب سے ظاہر کیاگیا کہ باپ ثمراقبال گھر میں بندوق صاف کررہاتھا کہ اچانک فائر ہونے سے بیٹی عائشہ ثمرکوجالگا جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔ ورثاء نے فوری طور پر عائشہ ثمر کی تدفین کرنے کی کوشش کی تاہم اسی دوران اہل علاقہ کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی اور عائشہ ثمرکی ہلاکت پر شکوک وشبہات کا اظہارکیاگیا جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ عائشہ ثمر کی تدفین روک دی اور نعش کوتحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعدورثاء سے حقائق معلوم کئے۔

ابتدائی تحقیقات میں پولیس کومعلوم ہوگیا کہ مقتولہ عائشہ کی شادی ورثاء زبردستی کرنا چاہتے تھے جبکہ عائشہ شادی سے انکار کررہی تھی جس پر مقتولہ عائشہ کے بھائی محمداحمد نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا جس پر پولیس نے باپ ثمراقبال‘ بیٹے احمد اور مقتولہ کی والدہ کو حراست میں لے لیا جنہوں نے واقعہ کوچھپانے کی کوشش کی۔ پولیس نے سب انسپکٹر لیاقت علی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔

Leave A Comment

Advertisement