تازہ ترین

سی ٹی ڈی نے اوکاڑہ میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کر کے بھارتی ایجنسی ’را‘ کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان عبدالعزیز اور ولایت شاہ خیبر پختون خوا کے شہر پشاور کے رہائشی ہیں، جن سے 4 کلو بارودی مواد، 3 آئی ای ڈی بم اور 3 کلاشنکوف برآمد ہوئی ہیں۔ یہ ملزمان ساہیوال اور اوکاڑہ میں دہشت گردی کرنا چاہتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے نقد رقم اور دہشت گردی کا سامان بھی ملا ہے جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغازکر دیا گیا ہے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement