راولپنڈی : خاتون نے خود کو گولی مار کر زندگی کاخاتمہ کرلیا
تھانہ آرے بازار کے علاقے محلہ کشمیریاں ادڑہ میں شادی شدہ خاتون نے مبینہ طور پر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔خاوند کی جانب سے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ شوہر کے مطابق 4 سال قبل شادی ہوئی تھی، اہلیہ نے باتھ روم میں جاکر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے فرانزک شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، حتمی صورت حال پوسٹ مارٹم و تفتیش میں واضح ہوگی۔