تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)گھریلوناچاقی پرشوہر کے تشدد سے مبینہ طورپربیوی جاں بحق‘ پولیس نے نعش تحویل میں لیکرکارروائی شروع کردی‘شوگر مل جیٹھ بھٹہ کے رہائشی محمدماجد نے پولیس پکارپردی جانیوالی اپنی اطلاع میں بیان کیاکہ اس کی بھتیجی تانیہ کی شادی پانچ سال قبل حسین آباد کے رہائشی محمدارسلان سے ہوئی تھی دونوں میاں بیوی میں گھریلوناچاقی پرجھگڑارہتاتھااورشوہراکثرتانیہ بی بی کے ساتھ مارپیٹ کرتاتھاگذشتہ شب درمیان محمدارسلان نے ٹیلی فون پراپنے ہمسایہ محمدشفیق کوبتایاکہ اس کی بیوی کی طبیعت خراب ہے اسے ہسپتال لے جاناہے تاہم محمدشفیق گاڑی لیکرپہنچا توتانیہ بی بی دم توڑچکی تھی شبہ ہے کہ ارسلان کے تشدد سے تانیہ بی بی کی موت واقع ہوئی ہے اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پرپہنچ کرتانیہ بی بی کی نعش کوتحویل میں لیکرہسپتال منتقل کرنے کے بعدموقع سے اہم شواہد تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement